فلم کی کہانی یوں ہے کہ ایک افغانی خاندان،افغانستان میں سوویت یونین کے حملے اور ظلم و ستم سے بچنے کے لیے کراچی شہر آجاتا ہے اور یہی رہنا شروع کردیتا ہے۔ یہی سے ایک ایس ایس جی کے سابق افسر کی کہانی شروع ہوجاتی ہے جس کی ذاتی زندگی میں ایک سانحہ پیش ہوا ہوتا ہے۔ لیکن وہ اپنا دھیان بٹانے کے لیے ایک نجی سکیورٹی کمپنی شروع کرتا ہے جس میں اس کے کئی ساتھی ایس ایس جی سے ریٹائر ہونے کے بعد اس میں شامل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ملک کے تباہ ہوتے سیاسی و سماجی ماحول سے ڈرے ہوتے ہیں اور یہ سب اپنے ملک کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی اثنا میں ایک بڑا جاگیردار صوبے کا وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے (جو غالباََ صوبہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہوتا ہے) اور اپنی مخصوص سوچ سے صوبے بھر میں کرپشن اور خوف کا ایک بدترین دور شروع کرتا ہے۔ لگتا یوں ہے کہ جیسے اس کا راستہ روکنے والا کوئی انسان موجود نہیں، ایسے میں اس سکیورٹی کمپنی کے لوگ اس تمام کرپشن اور مس گورننس کو صاف کرنے کا بیڑا خود اُٹھاتے ہیں۔ اب وہ اس میں کتنے کامیاب ہوئے اپنی مشن میں یہی اس فلم کی کہانی ہے۔
0 Comments